Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صحت نے نائب قاصد کا ماتھا چوم لیا، ویڈیو کلپ وائرل

نصف صدی کے دوران 22 وزرائے صحت کو دیکھا ہے۔( فوٹو العربیہ) 
 سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں وہ وزارت صحت کے نائب قاصد کا ماتھا چوم رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  وزارت صحت میں نائب قاصد کی ملازمت کرنے والےعلی الیامی نے نائب قاصد کی حیثیت سے وزارت میں نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔ اس دوران انہوں نے 22 وزرائے صحت کو دیکھا ہے۔ 
علی الیامی نے بتایا کہ’ 1950 میں وزارت صحت سے منسلک ہوا، اس وقت وزارت کا ہیڈکوارٹر مکہ مکرمہ میں تھا پھر وہاں سے ریاض منتقل کردیا گیا‘۔

علی الیامی نے وزارت میں نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔(فوٹو العربیہ)

انہوں نے بتایا کہ’ الخولانی قہوہ، زعفران، چھوٹی الائچی اور لونگ سے  قہوہ تیار کرنے میں مہارت ہے۔ وزرائے صحت کو میرا تیار کردہ قہوہ پسند تھا‘۔ 
وزیر صحت فہد الجلاجل نے وڈیو کلپ میں نائب قاصد علی الیامی سے یہ کہتے سنے جارہے ہیں کہ ’ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ آپ 60 برس سے وزارت صحت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران 22 وزرا کو دیکھا۔ آپ مجھے اپنے تجربات کی روشنی میں کیا مشورہ دیں گے‘۔
وزیر صحت نے نائب قاصد سے یہ بھی کہا کہ ’کیا آپ مجھے اپنا ماتھا چومنے کی اجازت دیں گے‘۔
بعدازا ں وزیر صحت نے نائب قاصد کا ماتھا چومتے ہوئے انہیں صحت وعافیت اور کامیابی کے ساتھ زندگی گزارنے کی دعا دی۔ 

شیئر: