Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر کو موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ’مدینہ منورہ میں آج مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ مشرقی ریجن میں دھند چھائی رہے گی‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں  پیر کو مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ مشرقی ریجن میں دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’مدینہ منورہ کی الحناکیہ اور المہد کمشنریوں میں کچھ علاقے شام پانچ بجے تک گرد کی لپیٹ میں ہوں گے۔‘
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’مشرقی ریجن کی البطحا، الشیبہ، العبیلہ اور العدید میں آج صبح کے وقت دھند چھائی رہی جبکہ یہی کیفیت کل بدھ کی صبح کو بھی رہے گی۔‘
محکمہ موسمیات کے مطابق ’مدینہ منورہ کے ساحلی علاقوں سمیت تبوک سے مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں تک تیز ہوا چلے گی اور کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔‘
اسی طرح موسمیات کے ماہر ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا ہے کہ آج سے بحیرہ احمر کے اوپر گھنے بادل جمع ہونا شروع ہوں گے۔‘
ان کے مطابق ’اگر ان کا رخ ساحل کی طرف ہوا تو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک تک کی ساحلی پٹی میں بارش کا امکان ہوگا۔‘

شیئر: