Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سے باہر کام اور خدمات کی فراہمی، ’عنایہ‘ کو ابتدائی منظوری کا سرٹیفکیٹ

سرٹیفکیٹ سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے حوالے کی گیا( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  نے چیریٹیبل ہیلتھ سوسائٹی فارپیشنٹ کیئر (عنایہ) کو مملکت سے باہر کام اور خدمات کی فراہمی کی ابتدائی منظوری کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزرجنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے یہ سرٹیفکیٹ سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السویلم کے حوالے کیا۔  
اس اقدام کا مقصد مختلف شعبوں میں غیر منافع بخش شعبے کے تعاون کو بڑھانے کے لیے سعودی قیادت کی ہدایات پرعمل درآمد میں مدد کرنا ہے۔
 اس میں انسانی اورامدادی کاموں میں حصہ لے کر اس کے کردار کو فعال کرنا اور شعبوں کے درمیان مشترکہ اور سٹریٹجک تعاون کو بڑھانا ہے۔
اس سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی توجہ دنیا میں ضرورت مند کمیونٹی  کی مدد کرنے پر مرکوز ہے۔
مرکز نے تنزانیہ میں پیڈیاٹرک اوپن ہارٹ سرجری کے لیے رضاکارانہ طبی مہم کا آغاز کیا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی میڈیکل ٹیم نے مہم کے پہلے دن دل کی چھ کامیاب سرجری کی ہیں۔
اس سے قبل کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن کے مارب گورنریٹ میں الوادی ضلع میں بے گھر خاندانوں میں فوری پناہ گاہوں کا سامان تقسیم کیا۔
اس امداد میں 200 خیمے اور 200 شیلٹر بیگز شامل تھےجس سے 1200 افراد مستفید ہوئے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نومبر میں ریاض میں اوقاف کے لیے جنرل اتھارٹی کے ساتھ تعاون کی ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے پر کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ اور انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر اور اوقاف کے جنرل اتھارٹی کے چیئرمین احمد الراجحی نے دستخط کیے تھے کا مقصد انسانی ہمدردی، امدادی اور خیراتی کاموں کے لیے ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کرنا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

شیئر: