حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
بدھ کو حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 140.82 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مہنگائی کا سونامی: ماریہ میمن کا کالمNode ID: 616406
-
پٹرولیم لیوی میں چار روپے اضافہ، پٹرول کی قیمت پر کتنا اثر؟Node ID: 620726
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
سب سے زیادہ کمی لائٹ ڈیزل میں کی گئی ہے جو سات روپے فی لیٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114 روپے سات پیسے سے کم کر کے 107 روپے سات پیسے کی گئی ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بعد سوشل میڈیا صارفین کہیں خوش نظر آرہے ہیں تو کچھ انہیں مزید سستا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف ندیم پیٹرول کی قیمت میں کمی کو اچھی خبر کہتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’ عوام کےلیے اچھی خبر آگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان۔‘
ٹوئٹر ہینڈل نواب صاحب پر پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ’ پیٹرول کی قیمت میں کم سے کم پچاس روپے کمی ہونا چاہیے تھی۔‘
اینکرپرسن نادیہ مرزا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی پر ہونے والا تجربہ شیئر کیا۔ نادیہ مرزا لکھتی ہیں کہ ’ کل رات ہی ٹینک فل کرایا تھا آج پیٹرول کی قیمت پانچ روپے فی لیٹر کم ہو گئی۔ چلیں خیر اگلی باری پر فائدہ اٹھائیں گے زندہ رہے تو ان شاللہ۔‘
صحافی غریدہ فاروقی پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد سوال کرتی ہیں کہ ’پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی،
کیا آپ اس کمی سے خوش ہیں؟ آپ کے نزدیک پیٹرول کی اصل قیمت کیا ہونی چاہیے؟؟‘