Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ’سائیکل چلائیں، صحت، بٹوے اور ماحول کے لیے‘

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ فوٹو: اے پی پی
پاکستان میں حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
بدھ کی رات اسلام آباد میں وزارت خزانہ سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی سرکاری قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگی۔ 
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے بعد نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 
مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے 30 ستمبر تک ہو گا۔
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔
عزیر یونس نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’وقت آ گیا ہے پرانی ہیڈلائن سے دھول جھاڑنے کا: حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔‘ 

اوزی نامی صارف نے لکھا کہ ’سائیکل چلانا شروع کریں۔ یہ آپ کی صحت، بٹوے اور ماحول کے لیے بھی اچھا ہے۔‘  
’ح‘ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’تبدیلی بہت مہنگی پڑ رہی ۔۔۔‘ 

اومی مرزا نامی صارف نے لکھا کہ ’پی ٹی آئی لوگوں کو 2018 میں ان کو ووٹ دینے کے حوالے سے دوبارہ سوچنے اور 2023 میں پیپلز پارٹی یا پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر مجبور کر رہی ہے۔‘

شیئر: