سعودی وزیر نیشنل گارڈ سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض میں برطانوی وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق اس موقع پرانہوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے طریقوں پر دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
نیشنل گارڈ میں عسکری ادارے کے قائم مقام سربراہ میجر جنرل نایف بن ماجد بن سعود اور سیکریٹری نیشنل گارڈ عبدالعزیز بن صالح المھنا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مملکت میں برطانوی سفیر اور مشرق وسطی سے متعلق سینیئر مشیر دفاع بھی شریک ہوئے۔