Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 85 کیسز، ایک ہلاکت کی تصدیق

کورونا سے بچاو کےلیے بوسٹرڈوز لگانے کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 85 کیسز جبکہ اس مہلک وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہےـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان  کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا سے 81 افراد شفایاب ہوئےـ
جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  5 لاکھ 50 ہزار 542 تک پہنچ گئی جبکہ اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 793 ہو گئی ہےـ
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنزمیں  کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 8ہزار 858 تک پہنچ گئیں ـ
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مریضوں میں سے 30 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سےانہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج رکھا گیا ہے ـ
وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں وہ افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگائے ہوئے 6 سے 8 ماہ گزر چکے ہیں انہیں ہدایت کی جاری ہے کہ وہ وائرس کے نئے تبدیل ہونے والی شکل سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک لگوائیں ـ  

شیئر: