پاکستان کے صوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے ایک صوبائی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری بتائج کے مطابق پی پی 206 خانیوال کے تمام 183 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار رانا محمد سلیم نے 47214 ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کی نورین نشاط 33402 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سید واثق 15233 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹی ایل پی کے شیخ اکمل نے 9579 ووٹ حاصل کیے۔
خیال رہے یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تاہم ان کی اہلیہ نورین نشاط نے ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا۔
ن لیگ کے امیدوار رانا محمد سلیم نے عام اتخابات پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے لڑا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
قبل ازیں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
رانا محمد سلیم صاحب اور مسلم لیگ ن کو بہت بہت مبارک! جن رہنماؤں اور کارکنوں نے محنت کی ، کام کیا، ان سب کو شاباش pic.twitter.com/wsf2DbxAXp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 16, 2021