مہم میں 90 رضاکارشامل ہیں جو5 دن تک جاری رہے گی(فوٹو،ایس پی اے)
الشرقیہ میونسپلٹی نے القطیف کمشنری میں خصوصی مہم ’خوبصورت نشان چھوڑو‘ کے عنوان سے جاری کردیا ہے ۔ سی فرنٹ میں مختلف مقامات ، تاریخی و تفریحی مقامات پر اس کا سلسلہ سماجی فروغ مرکز کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق 90 رضا کار خواتین و حضرات پروگرام میں شریک ہیں۔ 5 روزتک پروگرام جاری رہے گا ۔ قطیف کمشنری کے ساحل اور ثقافتی و سیاحتی مقامات کو نیا رنگ و روپ دینے میں مدد ملے گی۔
مہم کے تحت شہر کے مختلف محلوں اور گھروں کے صحنوں میں سایہ دار درختوں کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کےلیے پودے لگائے جا رہے ہیں ۔ سی فرنٹ پر پڑے ہوئے کباڑ کی صفائی ، ماہی گیری کے باقیماندہ سامان کو ہٹانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔