Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ریجن میں دکانوں کو لوٹنے والا شہری گرفتار

ملزم کے قبضے سے مسروقہ اشیا بھی برآمد کرلی گئیں (فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن میں پولیس نے ایک سعودی شہری کو دکانوں میں نقب لگانے اور وہاں سے قیمتی اشیا چرانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ـ 
سعودی خبررساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے علاقے کی دو دکانوں میں نقب لگا کروہاں سے قیمتی الیکٹرانک اشیا چرا لی ہیں ـ 
اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ـ پولیس کی ٹیم جلد ہی ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جو سعودی شہری ہے ـ 
ہولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ الیکٹرانک اشیا برآمد کرلیں ـ 
ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اسے پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں تفتیشی ٹیم ملزم سے مزید تحقیقات کرکے کیس فوجداری عدالت کو ارسال کیا جائے گا جہاں اس کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم کی نوعیت کے مطابق سزا سنائی جائے گی ـ 

شیئر: