جازان میں 139 کلو نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
’مذکورہ شخص کے قبضے سے 139 کلو قات ضبط کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان میں المجاہدین سیکیورٹی فورس نے نشہ آور پودہ ’قات‘ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے۔
المجاہدین سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے قبضے سے 139 کلو قات ضبط کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے سرحد کی دوسری طرف سے اپنے ساتھیوں سے منشیات کی مذکورہ مقدار وصول کرکے اسے اندرون ملک فروخت کیا کرتا تھا‘۔
’گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے جسے مکمل کرنے کے بعد اسے ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کیا جائے گا‘۔