موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر اور اتوار کو مملکت کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت کافی حد تک کم ہوجائے گاـ
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے مزید کہا کہ حدود شمالیہ ، تبوک اور الجوف ریجنز میں درجہ حرارت 2 تا 5 سینٹی گریڈ تک کم ہو گا ـ
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ سنیچر سے پیر تک مذکورہ تینوں علاقوں میں بارش ہوگی ، بوندا باندی سے لیکر درمیانے درجے تک بارش کا امکان ہےـ