سعودی سفیر کا او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور دیگر اہم عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنی رہائش گاہ پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر اہم عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
سعودی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل، اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر، اور سعودی وزارت خارجہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے عشائیے میں شرکت کی۔
وزرائے خارجہ اجلاس میں او آئی سی کے 57 ممالک کے وفود اور وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس اتوار کو شروع ہو رہا ہے۔