نئی دہلی۔۔۔۔نکسل باغیوں نے جمعہ کی صبح اڈیشہ ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد سے حملہ کیااس کے بعد13ٹرینوں کی سروس منسوخ کردی گئیں۔یہ باغی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ یہ واقعہ دارالحکومت بھونیشور سے 450کلومیٹر دور پیش آیا۔حملہ آوروں نے 2بڑے دھماکے کئے اور پھر وہاں وزیر اعظم کے دورے کے خلاف احتجاجی پوسٹر چھوڑدیئے۔ باغی اسٹیشن سے واکی ٹاکی بھی لے اڑے۔وزیر اعظم مودی اگلے ماہ بی جے پی کی 2روزہ مجلس عاملہ کے اجلاس کیلئے وہاں جانے والے ہیں۔دھماکے سے ٹرین کے انجن کو بھی معمولی نقصان پہنچا کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔