کراچی ...پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز اچھی کپتانی کر رہا ہے۔ اس پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سرفراز ابھی تک اچھے فیصلے کر رہا ہے۔ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو مجھے امید ہے پاکستانی ٹیم صحیح ڈگر پر چل پڑے گی۔ بحیثیت قوم اپنے کپتان پر مکمل اعتماد کا اظہار کریں گے تو وہ بہترین انداز میں کپتانی کر سکتا ہے اعتماد نہیں کریں گے تو اس کیلئے میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ دباو جھیلنا مشکل ہو جائے گا۔مصباح نے کہا کہ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ یہ نوجوان ٹیم ہے جو ہمیشہ جوش و جذبے سے بھرپور ہوتی ہے ۔