Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی جرائم کے لیےخصوصی یونٹ قائم کیے جائیں گے

مالیاتی جرائم کے حوالے سے کیسز ترجیحی بنیادوں پرنمٹائے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے مالیاتی دھوکہ دہی کے کیسزنمٹانے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔  
اخبار24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم کا سدِ باب بھرپور طریقے سے کیا جائے گا۔
نئے فیصلے پر عملدرآمد سے اس قسم کے جرائم سے نمٹنےمیں آسانی ہو گی۔ پبلک پراسیکیوشن کو اس بات کا احساس ہے کہ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم معیشت کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مالیاتی دھوکہ دہی جرائم کیسز نمٹانے والے یونٹ اس سلسلہ کے تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گے۔
خصوصاً سرحد پار نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والےمالیاتی دھوکہ دہی جرائم کے کیسز پر کام کیا جائے گا۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھاکہ مذکورہ یونٹس کی ذمہ داری مالیاتی دھوکہ دہی جرائم کے ماہرین کو دی جائے گی۔

شیئر: