سعودی عرب کی طرف داغے جانے والے دو ڈرون یمن میں تباہ
’ڈرون کو سعودی عرب کی فضائی حدود تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا‘ ( فائل فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے دو ڈرون داغے تھے جنہیں یمن کی فضائی حدود میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے ایران نواز حوثی ملیشیا کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’کارروائی آج پیر کو علی الصباح ہوئی جب حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی طرف دو بارودی ڈرون داغے تھے‘۔
’حوثی ڈرون کا نشانہ سعودی عرب کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات تھا تاہم فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو سعودی عرب کی فضائی حدود تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیاگیا‘۔