اس وقت مملکت میں کبوتروں کی تعداد 16 ملین ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ کبوتروں کی افزائش میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ سال 2025 تک مملکت میں کبوتروں کی تعداد 45 ملین تک پہنچانے کی کوشش جائے گی۔ فی الوقت مملکت میں ان کی تعداد 16 ملین ہے ۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا کہ پروگرام یہ ہے کہ کبوتروں کی پیداوار میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو اور ناحق شکار روکا جائے گا۔
وزارت ماحولیات نے توجہ دلائی کہ زرعی سرمایہ کاری والی کمپنیوں کو کبوتروں کی افزائش کے حوالے سے سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے ترتیب دیئے جائیں گے۔کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے سائبان تلے کبوتروں کی پیداوار اور ان کے تحفظ کویقینی بنایا جائے گا۔