Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگیتر کے ساتھ ویڈیو کو غلط رنگ دینے پر صبور علی کی وضاحت

صبور علی کی بھائی کی شادی پر دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستانی اداکارہ صبور علی نے شادی کی تقریب کے دوران منگیتر کے ساتھ رقص کرتے ہوئے وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کو غلط رنگ دینے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ صبور علی کی اپنے منگیتر اداکار علی انصاری کے ساتھ ان کی بہن کی شادی میں رقص کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے متعدد ٹویپس نے دعوی کیا تھا کہ صبور علی جس انداز میں علی انصاری سے ہاتھ چھڑا کر وہاں سے سائیڈ پر ہوئی ہیں اس سے معاملہ کچھ گڑبڑ لگتا ہے۔
صبور علی اور علی انصاری کی ویڈیو اور اس میں دکھائی دینے والے ان کے انداز پر گفتگو کا سلسلہ جوں جوں آگے بڑھا تو ٹویپس کی جانب سے جوڑے کے متعلق مختلف اندازے قائم کرنے کا سلسلہ بھی نیا تنوع اختیار کرتا چلا گیا۔
اس مرحلے پر صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا تو ایک سٹوری کی صورت جہاں معاملے سے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار کیا وہیں معاملے کی وضاحت بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سیریس ڈسکشن ہماری مرضی کے بغیر ویڈیو بنانے پر میرے اور علی کی بےاطمینانی کے متعلق تھی۔ اس کے باوجود ہم پوری طرح محظوظ ہوئے۔ محبتوں اور دلچسپی کا شکریہ۔‘
ادکارہ سجل علی کی بہن 26 سالہ صبور علی اور 34 برس کے علی انصاری دونوں ہی اب تک  متعدد ڈراموں، فلموں وغیرہ میں اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔

شیئر: