سعودی عرب نے نادر گاڑیاں درآمد کرنے کی شرائط جاری کر دی ہیں۔ جو افراد نادر گاڑیاں یادگار کے طور پر محفوظ کرنے کے خواہش مند ہوں وہ مقررہ شرائط پوری کرکے نادر و نایاب گاڑیاں درآمد کر سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زکوٰۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے نادر گاڑیاں درآمد کرنے کی مقررہ شرائط کے مطابق لازمی ہے کہ درآمد کی جانے والی گاڑی کا ماڈل 30 برس سے زیادہ پرانا ہو۔
دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ نادر گاڑی درآمد کرنے کا مقصد اسے استعمال کرنا نہ ہو بلکہ یادگار کے طور پر محفوظ کرنا ہو۔
تیسری شرط کے مطابق کسٹم کارڈ میں یہ بات تحریری طورپردرج کی جائے کہ گاڑی نایاب ہے اور یادگار کے طور پر رکھنے کے لیے درآمد کی جا رہی ہے نہ کے استعمال کے لیے۔