پاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے حال ہی میں ملک بھر میں اپنی تنظیم توڑ دی ہے اور تمام عہدیدران کو یک جنبش قلم فارغ کر دیا ہے۔
یہ ایسے وقت میں کیا گیا جب خیبر پختونخواہ میں حکمراں جماعت کو خلاف توقع بلدیاتی انتخابات میں شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے۔
پارٹی چیئرمین اور ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرنے کے بعد چاروں صوبوں میں پارٹی کے نئے صدور تو مقرر کر دیے ہیں جو اب نئے سرے سے جماعت کی تنظیم نو کریں گے۔ جماعت کا نیا سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر اسد عمر کو بنا دیا گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کو پارٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی ٹی آئی کے نئے عہدیداروں کا اعلان، اسد عمر سیکریٹری جنرل مقررNode ID: 630031