Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد نمبرپلیٹ کی نیلامی 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں

اب تک ہونے والی نیلامی میں سب سے مہنگی نمبرپلیٹ رہی(فوٹو، ٹوئٹر)
گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹ کی آن لائن نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں نیلام ہوئی۔ یہ اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے گزشتہ دنوں گاڑیوں کی آن لائن منفرد پلیٹس کی نیلامی جیتنے والوں کے نام جاری کر دیے۔  
ابشر کےٹویٹر  اکاونٹ پر نیلامی میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام دیے ہیں جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا تھا اور سب سے بڑی بولی پر منفرد نمبر پلیٹ ان کے نام کر دیے گئے۔  
ڈائمنڈ گروپ میں سب سے بڑی نیلامی 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں طے پائی جبکہ گولڈن گروپ میں 2 نمبر پلیٹس اعلیٰ ترین رقم پر نیلام ہوئیں۔
ان میں سے ایک دو لاکھ 60 ہزار ریال اور دوسری 66 ہزار ریال میں طے پائی ۔ جہاں تک سلور گروپ کا تعلق ہے تو اس کی نیلامی کا فیصلہ سات افراد کے حق میں ہوا ۔ ان کی قیمتیں 58.5 ہزار اور 29.5ہزار ریال کے درمیان رہیں۔  
 

شیئر: