الجوف۔۔۔۔الجوف ریجن کی پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنیوالے ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کارکن الجوف کے ’’قارا‘‘محلے میں شفاف پلاسٹک کے ذریعے جعلی نمبر پلیٹیں تیار کیا کرتا تھا ۔خفیہ ٹیموں نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ الجوف محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ جرم ہے ، قانون نے اس پر سزا مقرر کررکھی ہے۔