محائل میں ضابطوں پر پورا نہ اترنے پر متعدد پٹرول پمپ بند
’پٹرول پمپ مالکان کو ضابطوں کی تکمیل کے لیے کافی مہلت دی گئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
محائل میونسپلٹی نے ضابطوں پر پورا نہ اترنے والے متعدد پٹرول پمپ بند کر دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ پٹرول پمپ مالکان کو ضابطوں کی تکمیل کے لیے کافی مہلت دی گئی تھی۔
محائل میونسپلٹی کے سربراہ سعید بن علی حافظ نے کہا ہے کہ ’شہر بھر میں واقع پٹرول پمپ کے مالکان کو ضابطوں کی تکمیل کے لیے وقت دیا گیا تھا‘۔
’ان میں سے بیشتر نے متعلقہ اداروں کے ضابطوں کی تکمیل کی ہے جنہیں کام جاری رکھنے کے لیے بلدیہ کی طرف سے اجازت نامہ دے دیا گیا ہے‘۔
’جبکہ بعض ایسے بھی تھے جنہوں نے ضابطوں کی تکمیل نہیں تو بلدیہ نے ان کے اجازت نامے منسوخ کردیئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض مالکان کسی وجہ سے ضابطوں کی تکمیل نہیں کرسکے اور خود کو لائسنس منسوخ کروا دیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پٹرول پمپ کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان ہوا ہے جس پر عمل کرنے پر انہیں کام جاری رکھنے کا اجازت نامہ حاصل ہوگا۔