Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت مکرمہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان

’جدہ سمیت ثول، رابغ، شعیبہ، قنفذہ، اللیث اور جموم میں مطلع ابر آلود ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘ ( فوٹو: طقس العرب)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن سمیت ملک کے متعدد شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بریدہ، حائل، ریاض کے مغربی علاقے اور شمالی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں جدہ سمیت ثول، رابغ، شعیبہ، قنفذہ، اللیث اور جموم میں مطلع ابر آلود ہے جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
’طائف، ہدا اور شفا کے علاوہ السیل الکبیر اور بحرہ میں رات 10 بجے تک موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الاکحل، الحناکیہ، الفقرہ، المہد، بدر، وادی الفرع، ینبع اور خیبر میں رات 9 بجے تک موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے اسی طرح کی پیشگوئی عسیر اور باحہ ریجن کی متعدد کمشنریوں کے لیے بھی کی ہے۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’منگل اور بدھ کی درمیانی شب ریاض، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: