Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اژدھا ہرن کو نگل گیا

پٹنہ .... بہار کے ٹائیگر ریزرو میں ایک اژدھا ہرن کو سالم نگل گیا تاہم یہ ہرن اسکے لئے مصیبت بن گیا۔ ہرن کھانے کے بعد3میٹر طویل برمی اژدھا بے ہوشی کے عالم میں چلا گیا۔ ڈویژن فاریسٹ افسر کے مطابق اژدھے کو اب اس وقت ہوش آئیگا جب وہ یہ ہرن ہضم کرلے گا لیکن اسے ہضم کرنے میں دو ہفتے لگیں گے۔ میں نے گارڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اژدھے کی حفاظت کریں تاکہ کوئی شکاری یا کوئی اور اسے ہلاک نہ کرسکے۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے کہا کہ انہوں نے خود گندھک دریا کے قریب اژدھے کو یہ ہرن نگلتے ہوئے دیکھا تھا۔ برمی اژدھے دریاﺅں اور جھیلوں کے قریب پائے جاتے ہیں اورانکی لمبائی 3.7میٹر (12.1فٹ) تک ہوتی ہے۔ یہ لمبائی 5.74میٹر (18.8فٹ ) تک بھی بڑھ سکتی ہے۔

شیئر: