Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل ایوارڈ یافتگان کون ہیں؟ 

ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے ایوارڈ یافتگان کا تعارف کرایا(فوٹو، العربیہ)
شاہ فیصل ایوارڈ برائے  2020 اور  2021 کی تقریب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی  سرپرستی میں منعقد ہوئی- قائم مقام گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز کی موجودگی میں شہزادہ خالد الفیصل نے استقبالیہ خطاب کیا- 
العربیہ نیٹ کے مطابق شاہ فیصل عالمی ایوارڈ  کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے  ایوارڈ یافتگان کا تعارف کرایا- 
خدمت اسلام ایوارڈ 2020 مکہ مکرمہ منشور کو پیش کیا گیا- یہ تہذیبوں اور مذاہب کے پیرو کاروں کے درمیان امن و سلامتی اور بقائے باہمی کی قدریں راسخ کرنے کے لیے تاریخی آئین کا درجہ رکھتا ہے- 
اسلامی خدمات ایوارڈ  2021 صخر کمپنی کے بانی اور سربراہ محمد بن عبدالرحمان الشارخ کو دیا گیا- انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلامی ورثے کے تحفظ کے سلسلے میں نیا اور اچھوتا کام انجام دیا ہے- 

خدمت اسلام ایوارڈ 2020 مکہ مکرمہ منشور کو پیش کیا گیا (فوٹو،  العربیہ نیٹ)

اسلامک سٹڈیز ایوارڈ برائے 2020 ڈاکٹر محمد ہاشم غوشہ کو دیا گیا- انہوں نے  القدس کے اسلامی ورثے پر  150 سے زیادہ مقالات قلمبند کیے- انہوں نے القدس پر مختلف حوالوں سے 37 کتابیں تصنیف کی ہیں- انہوں نے انگریزی میں فلسطین انسائیکلوپیڈیا تیار کیا- 
اسلامک سٹڈیز ایوارڈ برائے  2021 کسی کو نہیں دیا گیا- اس کے لیے اسلام کا نظام وقف موضوع کے لیے مقرر تھا- اس پر ایوارڈ دینے کے قابل کوئی تحریر ریکارڈ پر نہیں لائی گئی تھی- 
عربی زبان و ادب کا ایوارڈ  2020 کے لیے آسٹریلیا کے پروفیسر مائیکل کاٹر کو دیا گیا، وہ نصف صدی سے عربی نحو پر غیر معمولی  کام کررہے ہیں- انہوں نے عربی دنیا سے باہر لسانیاتی تحقیق کے لیے حوالہ جاتی تحریریں پیش کی ہیں- 
عربی زبان و ادب ایوارڈ  برائے 2021  مراکش میں عبدالمالک السعدی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد مشبال کو دیا گیا- وہ جدید بلاغت کے موضوع پر سند کا درجہ پا چکے ہیں- 
میڈیسن ایوارڈ برائے  2020 ڈاکٹڈر سٹیورٹ آرکن کو دیا گیا- وہ ہیمو گلوبین کی بیماریوں کے مثالی سکاٹر مانے جاتے ہیں- وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی فیکلٹی میڈیسن میں بچوں کی میڈیسن کی چیئرڈیوڈ جوناتھن  کے  پروفیسر ہیں- وہ خون کے موروثی امراض پر اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں- 
میڈیسن ایوارڈ برائے  2021  دو سکالرز کے حصے میں آیا- پروفیسر رابن جیمز فریکلین روز اور ڈاکٹر سٹیون مارک کو دیا گیا- الاول الذکر کیمبرج انسٹی ٹیوٹ اور ثانی الذکر یییل یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں- 
سائنس ایوارڈ برائے  2020 بیجنگ کے حیاتیاتی سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر چیاؤ ڈونگ وانگ اور جرمنی کے میک بلینک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر اسٹیوارڈ بارکن کو دیا گیا- 

اسلامک سٹڈیز ایوارڈ برائے 2020 ڈاکٹر محمد ہاشم غوشہ کو دیا گیا(فوٹو، العربیہ نیٹ)

یاد رہے کہ کنگ فیصل ایوارڈز  1979 سے 43 ممالک کی  275 منفرد روزگار شخصیات کو دیے جاچکے ہیں- 
 یہ ایوارڈ اسلام، مسلمانوں  اور بنی نوع انساں کی بے لوث خدمت کرنے والوں اور سائنس، میڈیسن، اسلامیاب اور عربی زبان و ادب میں منفرد کام کرنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے- 

شیئر: