Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہدا روڈ آج بھی بند، متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری

’آج جمعرات کو بھی ریاض، مشرقی ریجن، شمالی حدود، قصیم، مکہ، عسیر اور الباحہ میں بارش کی توقع ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
موسلادھار بارش کے باعث روڈ سیکیورٹی فورس نے آج بھی الہدا روڈ بند کر دی ہے جبکہ طائف اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ الہدا روڈ کو کل منگل اور بدھ کو بھی تیز بارش کی وجہ سے بند رکھا گیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مسافروں کی سلامتی کے لیے الہدا روڈ آج بھی بند کر دی گئی ہے‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ اور ریاض سمیت متعدد شہروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بارش ہوئی ہے۔
ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو بھی ریاض، مشرقی ریجن، شمالی حدود، قصیم، مکہ، عسیر اور الباحہ میں بارش کی توقع ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ ’مکہ مکرمہ، ریاض، شمالی حدود، جازان، مشرقی ریجن، قصیم اور الباحہ میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، الشفا، الہدا، میسان اور قرب وجوار کے علاقوں میں آج صبح شدید دھند رہی ہے‘۔
’یہی کیفیت عسیر کے متعدد علاقوں کے علاوہ شمالی حدود میں بھی رہی جہاں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہی‘۔

شیئر: