Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ، ٹوئنکل کا کردارادا کرینگی، کرن جوہر

 
ممبئی .... ہدایتکار اور فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ میں چاہتاہوں کہ میری اگلی فلم کیلئے عالیہ بھٹ ، ٹوئنکل کھنہ کا کردارادا کرے۔ کرن جوہرہی فلمی دنیا میں عالیہ بھٹ کا کیریئر آگے بڑھانے کے ذمہ دار قرار دیئے جاتے ہیں۔کرن کا کہناہے کہ اگر میں نے ٹوئنکل کھنہ کی زندگی پر کوئی فلم بنائی تو”اڑتا پنجاب “ کی اداکارہ عالیہ بھٹ ہی اپنی دوست ٹوئنکل کھنہ بنیں گی۔ عالیہ نے مذاقاً ان سے کہاکہ وہ ”ہیرو جوہر“ کا کردارادا کرنا چاہتی ہیں جس پر کرن کا کہناتھا کہ ”بدری ناتھ کی دلہنیا“ سندھی نہیں ہے اور اس طرح وہ ہیرو کا کردارادا نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ کرن جوہر اور ٹوئنکل کھنہ بچپن سے ہی ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔
 

شیئر: