Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی گھروں کے لیے نئے کورونا ایس او پیز کیا ہیں؟

ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہوگی- (فوٹو عاجل)
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے شادی گھروں، تقریبات کے مراکز اور استراحات (گیسٹ ہاؤسز) آنے جانے والوں کے حوالے سے کورونا ایس او پیز مقرر کیے ہیں- یہ کام ادارہ صحت عامہ (وقایہ) کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کورونا ایس او پیز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداروں میں آنے جانے والوں کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ضروری کر دی گئی- عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے شادی گھروں، تقریبات مراکز اور گیسٹ ہاؤسز کی باقاعدہ نگرانی ہوگی-
وزارت نے تاکید کی ہے کہ مذکورہ مقامات کے دروازوں پر توکلنا ایپ میں بارکوڈ کو سکین کرکے ہی داخل ہونے کی اجازت ہوگی- اس سے مذکورہ مقامات کے ملازم مستثنی ہوں گے-
مذکورہ مقامات پر صرف ’محصن‘ ہی داخل ہوسکیں گے- اس کا پتہ توکلنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جائے گا-
شادی گھروں میں مہمانوں اور کارکنان کو ماسک کی ہمہ وقت پابندی کرنا ہوگی- کارکن خواتین کو استقبالیہ مقامات پر ہاتھ پابندی سے دھونے ہوں گے اور سینیٹائزر استعمال کرنا ہوگا-
نجی سامان کے امانت خانوں کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق سینیٹائز کرتے رہنا ہوگا-
وزارت نے پابندی لگائی ہے کہ مذکورہ تمام مقامات پر سماجی فاصلے کی علامتیں چسپاں ہوں اور سب پابندی کریں-
وزارت نے تاکید کی ہے کہ میوزک ٹیم کے لیے مختص مقام پر اژدھام نہ ہو- سماجی فاصلے کی پابندی لازمی طور پر کی جائے-
مہمانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ  اگر وہ بخار کی کیفیت یا تنفس کی علامتیں محسوس کریں تو پہلی فرصت میں انتظامیہ کو اس سے مطلع کردیں- یہی پابندی ملازمین کے لیے بھی ہے-
شادی گھروں کے صدر دروازے پر چیکنگ پوائنٹ کا بندوبست کیا جانا ضروری ہے- آنے والوں سے توکلنا ایپ پر ان کا ریکارڈ دریافت کیا جائے اس کے بغیر انہیں اندر نہ جانے دیا جائے-
وزارت نے گائیڈ بک جاری کرکے کارکنان کے حوالے سے تمام ہدایات تحریر کردی ہیں کہ اگر کارکنان میں سے کوئی ایک وائرس کا شکار ہو تو ایسی صورت میں کیا کچھ کرنا ہوگا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: