Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی ہالز اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے وزارت بلدیات کی نئی ہدایات کیا ہیں؟

مہمانوں کا ویکسین ریکارڈ توکلنا کے ذریعے چیک ہوگا- (فوٹو سبق)
 وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے شادی ہالز، تقریبات ہالز اور استراحات (گیسٹ ہاؤسز) میں  مہمانوں اور کارکنان کے لیے کورونا وائرس سے متعلق ضوابط میں ترمیم کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات نے بیان میں کہ کہ ’شادی گھروں، تقریبات ہالز اور استراحات میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں‘۔ 
وزارت بلدیات نے مذکورہ مقامات کے لیے جن کورونا ایس او پیز کا اعلان کیا ہے ۔
سماجی فاصلہ ختم کر دیا، پوری گنجائش کے ساتھ شادی گھر، تقریبات ہال اور استراحات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
دعوت نامے جاری کرنے والے کو یہ اقرار نامہ پیش کرنا ہوگا کہ تمام مہمان صحت ضوابط کی پابندی کریں گے۔
مذکورہ مقامات پر انہی لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی جو ویکسین یافتہ ہوں گے اور  توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین ریکارڈ گیٹ پر چیک کرنا ہوگا۔ انہی مہمانوں کو  داخلے کی اجازت ہوگی جن کا توکلنا میں ہیلتھ ریکارڈ ’محصن‘ (ویکسین یافتہ) نظر آئے گا۔
عملے اور مہمانوں کو ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔ ضروری ہوگا کہ کوئی کسی سے مصافحہ نہ کرے۔ 
ڈائننگ ہالز میں ایسے برتن اور کپس رکھے جائیں جو کھانے پینے میں ایک بار استعمال ہوتے ہوں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: