Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی قوانین کی خلاف روزی پر8 غیر ملکی گرفتار

دراندازوں کو پناہ یا نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سرحدی محافظ فورس ’المجاھدین‘ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طورپرسرحد عبور کرکے آنے والے غیر ملکیوں اور انہیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنےوالے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطاق سرحدی محافظ فورس کے یونٹ نے سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کرنے کے جرم میں 8 یمنیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو بھی حراست میں لیا گیاہے۔
آٹھوں دراندازوں کو ڈیپوٹیشن سینٹر کے حوالے کردیا گیا جبکہ سعودی شہری کو پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ قائم کرکے عدالت میں بھیجا جائے گا۔
واضح رہے قانون کے مطابق دراندازوں کو نقل وحمل یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے والوں کو سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسے افراد جو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں داخل ہوتے ہیں انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے والوں کو 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوتا ہے علاوہ ازیں وہ گاڑی جسے دراندازوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہواسے بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جاتا ہے

شیئر: