منی لانڈرنگ کیس، 29 افراد گرفتار، 60 ملین ریال اور سونا برآمد
زیر حراست افراد میں 10 کا تعلق سعودی عرب اور15 کا یمن سے ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے منی لانڈرنگ کے لیے سونے کا کاروبار کرنے والے 29 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے ساٹھ ملین ریال اور 101 کلو گرام سونا برآمد ہوا ہے۔
زیر حراست افراد میں 10 کا تعلق سعودی عرب،15 کا یمن جبکہ ایک، ایک کا تعلق مصر، پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہے جبکہ ایک درانداز ہے۔
سرکاری ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ پولیس منی لانڈرنگ، مشکوک مالیاتی لین دین اور بیرون مملکت ترسیل زر کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ اس دوران 29 رکنی بین الاقوامی گروہ کا پتہ چلا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گروہ میں شامل افراد انجانے ذرائع سے حاصل ہونے والے سونے کا کاروبار کررہے تھے۔
ملزمان ایک مقامی بینک میں سونا اور نقدی جمع کرنے کی کوشش کررہے تھے تاکہ رقم باہر بھیجی جاسکے۔