یمنی عوام السوادیہ کیمپ خالی کردیں: عرب اتحاد
کیمپ کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے- (فوٹو الوطن)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ یمنی عوام کو البیضا صوبے کا السوادیہ کیمپ ہنگامی بنیادوں پر خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے- یہاں حوثیوں نے حال ہی میں کسٹم سینٹر قائم کیا ہے- کیمپ کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے-
اخبار 24، عاجل، الوطن، العربیہ اور الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کیمپ آدھی رات سے قبل خالی کردیا جائے اور وہاں سے ٹرک نکال لیے جائیں- صنعا کے وقت کے مطابق رات بارہ بجے سے قبل کیمپ خالی کرنا ہوگا-
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک السوادیہ کیمپ خالی نہ کیا گیا تو حوثی قانونا اس کے ذمے دار ہوں گے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں