کرنسی ایکسچینج ریٹ 3 جنوری: نئے سال کے پہلے کاروباری دن ڈالر کی قیمت کیا رہی؟
نئے برس کے پہلے روز روپے کی قدر میں کمی و اضافے کا ملاجلا رجحان رہا (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں نئے سال کے پہلے کاروباری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور اضافے کا ملاجلا رجحان رہا ہے۔
پاکستان میں سوموار کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.5 اور قیمت فروخت 179.2 روپے رہی۔ گزشتہ برس کے آخری کاروباری دن 31 دسمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.8 اور قیمت فروخت 178.5 روپے تھی۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 236.5 اور قیمت فروخت 238.75 رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 46.4 اور قیمت فروخت 46.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.6 اور قیمت فروخت 50.1 جب کہ یورو کی قیمت خرید 198 اور قیمت فروخت 200 روپے رہی۔
کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے مطابق سوموار کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 175.75 جب کہ قیمت فروخت 176.25 روپے رہی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے انٹربینک کرنسی ایکسچنیج ریکارڈ کے مطابق 31 دسمبر 2021 کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 176.51 روپے تھی۔
انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.45 اور قیمت فروخت 237.85 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.83 اور قیمت فروخت 46.91 روپے رہی۔