Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت آنے والے مسافروں پر’ پی سی آر‘کی پابندی

بند مقامات پرتمام تقریبات پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
حکومت کویت نے اپنے  یہاں آنے والے تمام افراد پر کویت پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی عائد کردی ہے- 
کویتی جریدے ’القبس‘ کے  مطابق حکومت کویت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عارضی طور پر بند مقامات پر سماجی تقریبات معطل کردیں- 
کویتی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 9 جنوری 2022 سے بند مقامات پر منعقد کی جانے والی تمام سماجی تقریبات معطل کردی گئیں- پابندی عارضی ہے-  
کویتی کابینہ نے مذکورہ پابندیوں کا فیصلہ وزارت صحت کے اس اعلان کے بعد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے  982 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- 

شیئر: