Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

300انڈونیشی کارکنوں کو دھوکہ دینے والے گرفتار

  جکارتہ ...... 300انڈونیشی کارکنوں کے ساتھ دھوکہ کرنے اور ویزے پر بلا کر انہیں گھر میں قید کرنے پرسعودی حکومت نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ انڈونیشی حکومت کے مطالبے پر سعودی عرب کے سیکیورٹی ا داروں نے ملوث ریکروٹمنٹ کمپنی کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ادارے نے کہا ہے کہ ایک ریکروٹمنٹ کمپنی نے 300 انڈونیشی ملازمین کو ویزے پر ریاض بلوایا اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم کرکے ایک گھر میں قید کردیا۔ادارے نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انڈونیشی ملازمین کے حقوق دلوائے جائیں اور انہیں قید سے نجات دلائی جائے۔

شیئر: