مملکت پر 5 ڈرون حملے ناکام
اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ مملکت پر کیے گئے 5 ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیاہے۔
سبق نیوز کے مطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف قائم عرب اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی دہشتگردوں کی جانب سے مملکت پردھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے گئے گئے 5 حملوں کو اتحادی فورس نے بروقت ناکام بنا دیا۔
اتحادی فورس کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملے صنعا سے کیے گئے تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں