پاکستان کے صدر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو کی جانے والی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ گذشتہ چار پانچ دنوں سے ان کا گلہ خراب تھا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئیNode ID: 626726
-
پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیقNode ID: 630921
-
پاکستان میں اومی کرون کا پھیلاؤ، کیسز میں تین گنا اضافہ: اسد عمرNode ID: 632911
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا گلہ بہتر ہورہا تھا لیکن دو رات قبل ان کو ہلکا بخار محسوس ہوا۔ ’اس کے علاوہ کوئی علامات نہیں۔‘
صدرِ پاکستان نے لوگوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
اس سے قبل صدر عارف علوی کو مارچ 2021 میں کورونا وائرس ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویریئنٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے، مثبت کیسز کی شرح 1.8 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے حوالے سے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ زیادہ مہلک نہیں ہے۔
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested +ive for Covid again. Had a sore throat since 4-5 days & was getting better. Felt mildly feverish for a few hours two nights ago. No other symptoms.
So friends plz resume precautions & follow SOPs.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 6, 2022