2021 کے دوران کتنی نشہ آور اشیا پکڑی گئیں
3.9 ملین سے زیادہ جعلی اور ملاوٹی اشیا ضبط کی گئیں- (فوٹو العربیہ)
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ 2021 کے دوران 190 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی گئیں- 37 ہزار کلو گرام حشیش، ہیروئن اور کوکین پکڑی گئی-
العربیہ نیٹ، اخبار 24، عاجل کے مطابق سعودی کسٹم کا کہنا ہے کہ 4 ہزار 155 لٹر شراب اور 2 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ شراب کی بوتلیں بھی پکڑی گئیں-
کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ بری، بحری اور فضائی سرحدی چیک پوسٹوں پر کسٹم حکام نے 3.9 ملین سے زیادہ جعلی اور ملاوٹی اشیا ضبط کیں- ایسا تجارتی جعلسازی اور ملاوٹی اشیا کو قابو کرنے کے موثر مشن کی بدولت ممکن ہو سکا-
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے توجہ دلائی کہ مذکورہ نشہ آور اشیا کا بھاری مقدار میں پکڑا جانا ثابت کرتا ہے کہ ہمارے اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طور پر انجام دے رہے ہیں- یہ کام 41 کسٹم سینٹرز میں انجام دیا گیا- نشہ آور اشیا اور ملاوٹی و جعلی اشیا پکڑنے میں سراغرساں کتوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں