Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی میں حادثے پر فرانس کو تفتیش کے نتائج سے آگاہی

’مذکورہ حادثے کی تفتیش سے ابتدائی نتیجہ یہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکار ریلی میں فرانسیسی رائیڈر کی ٹیم کو پیش آنے والے حادثے کی تفتیش کے نتائج سے فرانس کے متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ حادثے کی تفتیش سے ابتدائی نتیجہ یہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا‘۔
’تفتیش کے علاوہ شواہد، تصاویر اور معلومات سے ثابت ہوگیا ہے کہ حادثے کے پیچھے جرم کا اشتباہ نہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’تاہم سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مشترکہ تعاون کے پیش نظر متعلقہ حادثے کی تمام تفصیلات سے فرانس کے متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ڈاکار ریلی کے تمام شرکا کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے تحت شرکا کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔

شیئر: