Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلو، زکام اورکورونا کی علامات میں فرق کیسے کریں ؟

فلو میں جسم اور سرمیں درد کے علاوہ سردی کا احساس بھی ہوتاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سردی کا زکام ، فلو اور کورونا میں فرق کرنا کافی مشکل امر ہے کیونکہ ان امراض میں دو علاماتیں ہلکی یا شدید ہوسکتی ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ’انفوگرافک‘ کے حوالے سے تینوں بیماریوں کی جدا جدا وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی سے ہونے والے زکام میں عام طورپر چھینکیں، ناک کا بہنا اور بند ہونا ہوتا ہے جو فلو  کی علامات میں سے ہے۔
انفوگرافک میں کورونا کی علامتوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے مرض میں مریض کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے علاوہ ازیں سونگھنے اور چکھنے کی حس کےختم ہونے کے علاوہ گلے میں سوزش ہوتی ہے۔
انفلونزا کی علامات میں بتایا گیا ہے کہ اس مرض میں عام طورپرمریض کے جسم اورسر میں درد کے علاوہ سردی کا شدید احساس ہوتا ہے۔
واضح رہے بعض افراد جنہیں کورونا کا شدید حملہ نہیں ہوتا ان میں عام علامات ظاہرنہیں ہوتیں تاہم ان میں بھی سونگھنے کی اور چکھنے کی حس متاثر ہوتی ہے جو شفایابی کے کافی عرصہ تک باقی رہتی ہے

شیئر: