Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں قلعہ نما پہاڑی مکانات سیاحوں کے لیے تیار

’پتھروں سے بنے مکانات میں رہائش اختیار کرنے والے سیاح کو فطری حسن اور زندگی کا مزہ اٹھا سکتے ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
جازان ریجن میں سلا نامی تاریخی علاقے کے رہائشیوں نے اپنے قدیم اور تاریخی مکانات کو سیاحوں کے لیے رہائش گاہ کے طور پر تیار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اب علاقے میں سیاحت کے لیے جانے والے افراد پہاڑی مکانات میں چند دن ٹھہر کر حقیقی معنوں میں پرانے زمانے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
سلا نامی پر فضا اور تاریخی علاقے میں مٹی اور پتھروں سے بنے مکانات میں رہائش اختیار کرنے والے سیاح کو فطری حسن اور زندگی کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق کورونا وبا کے باوجود سعودی عرب میں سیاحت پر 63.4 بلین ریال خرچ ہوئے۔
اس خطیر رقم میں سے 31.7 فیصد بیرون ملک کے سیاحوں نے خرچ کیا جبکہ 68.3 فیصد رقم اندرون ملک سیاحت پر خرچ کی گئی۔
جازان کے قدیم دیہی علاقہ سلا پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے جو سردی میں انتہائی سر جبکہ گرمیوں میں اعتدال پر رہتا ہے۔
اس علاقے میں سال کے بیشتر دنوں میں بارش رہتی ہے جبکہ سبزہ زار اور قدرتی مناظر ہر طرف نظر آتے ہیں۔
شہروں کی گہما گہمی اور رش سے دور پہاڑوں کے دامن میں قدیم قلعہ نما مکان میں چند قیام کرنا انوکھا تجربہ ہوسکتا ہے۔
علاقے کے رہائشی احمد حید الجابری ان شہریوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے آبائی مکان کو مرمت کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کا قلعہ نما مکان بہت قدیم ہے اور وہ اسے فروخت کرنے کے بجائے اسے ہوٹل میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: