Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ کی نمائش کرنے پرسعودی گرفتار

ملزم نے اپنی گاڑی میں رکھے آسلحہ کی وڈیو بنا کراسے وائرل کیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے سعودی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردیا تھا۔
عاجل نیوز کے مطابق مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کی وڈیو موصول ہونے پراس کی شناخت اور گرفتاری کے لیے متعلقہ خصوصی یونٹ کو احکامات صادر کردیئے گئے۔
پولیس کے خصوصی یونٹ نے وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم سعودی شہری ہے جس نے اپنی گاڑی میں رکھے آتشی اسلحہ کی وڈیو بنا کراس کی نمائش کی تھی۔
گرفتار ملزم سے ابتدائی بیان لینے کے بعد اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں  مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت کے سپرد کیاجائے گا۔

شیئر: