پاکستان کے علاقے مری میں برف باری میں اپنی گاڑیوں میں پھنس جانے اور سردی کے باعث 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کے ایک دن بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ’ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن‘ کی نگرانی کے لیے آفت زدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق وہ اسلام آباد سے مری اتوار کی صبح روانہ ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹویٹ کی ہوئی ویڈیو میں وزیراعلیٰ کو اپنی ٹیم کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر میں مری کی جانب سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مری میں ہلاکتیں: کیا ریسکیو آپریشن میں تاخیر کی گئی؟Node ID: 633956
-
مری میں ریسکیو آپریشن جاری، سیاح اب بھی کلڈنہ میں محصورNode ID: 633981
-
غیر معمولی برفباری میں مری کی مقامی آبادی کس حال میں ہے؟Node ID: 634056
ٹوئیٹ میں پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ عثمان بزدار مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔‘
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد سے مری روانہ
وزیر اعلی عثمان بزدار مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
وزیر اعلی عثمان بزدار کو مری میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بارے بریفنگ دی جائے گی pic.twitter.com/cv9yCR5DKC
— PTI (@PTIofficial) January 9, 2022
برفباری اور سردی شدت سے ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین حکمران جماعت پر تنقید کررہے ہیں اور سیاحوں کے لیے مناسب انتظامات نہ ہونے کو حکومت کی نااہلی قرار دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں مری کے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔
قسیم سعید نامی ٹوئٹر صارف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ پر تنقید کرنے کے لیے طنز کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ’وہ چاہتا تو زوم سیشن بھی کرسکتا تھا لیکن اس ے فضائی دورے کا انتخاب کیا۔‘
’ان چونکہ ہر بات ان کے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے اسی لیے انہوں نے بھی عوام کے سر کے اوپر سے گزرنے کا فیصلہ کیا۔‘
نظام الدین خان نامی صارف نے وزیراعلیٰ بزدار کے دورہ مری کو لوگوں کے ’زخموں پر نمک چھڑکنے‘ کے مترادگ قرار دیا اور لکھا کہ ’بزدار کا ہیلی کاپٹر میں ہونا صرف قومی خزانے سے اضافی رقم کرنے کا باعث بنے گا اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔‘
صحافی کامران یوسف نے لکھا کہ ’یہ ہیں سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ وسیم اکرم پلس جو اب مری پہنچے ہیں جب سانحہ میں بیشتر جاں بحق ہونے والوں کی تدفین تک ہوچکی ہے۔‘
تنویر خان نامی صارف نے ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بزدار سے ایک فرضیہ جملے منسوب کرکے لکھا کہ ’مجھے نہیں پتہ مجھے نیچے اتارو میں نے برف سے کھیلنا ہے۔‘