لندن ...ہونڈا نے اب ایک منی جیٹ بھی تیار کیا ہے۔ اس جیٹ میں 2 ٹربو فین انجن لگے ہوئے ہیں۔ 4لگژری نشستیں ہیں اور کاک پٹ میں باہر دیکھنے والے شیشے لگائے گئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس کا ڈیزائن شہری ہوابازی کی تاریخ میں انتہائی منفرد ہے۔ اگرچہ اس کی قیمت 4ملین پونڈ رکھی گئی ہے لیکن یہ گلف اسٹریم جی 650 گاڑی سے نسبتاً سستا ہے۔ جاپانی کمپنی نے اس منصوبے پر30سال سے کام شروع کررکھا تھا اور اب تک 1.6بلین پونڈ خرچ کرچکی ہے۔ یہ طیارہ 500میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور 5برطانوی گاہکوں نے تو اس نئے طیارے کیلئے رقم بھی جمع کرادی ہے۔