Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توانائی کے شعبے میں 75 فیصد سعودائزیشن کا ہدف مقرر

وزیرتوانائی نے اپنے خطاب میں کہا ’سعودی عرب توانائی کی مالک ریاست ہے‘(فوٹو، ٹوئٹر)
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں 2030 تک سعودائزیشن کی شرح  75 فیصد تک پہنچا دی جائے گی- 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملکی اشیا پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں- 
وزیر توانائی نے ریاض میں کانکنی کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب توانائی کی مالک ریاست ہے لیکن  اس سے کہیں زیادہ انمول نعمت ہمارے وہ نوجوان ہیں جو سعودی وژن کوکامیاب بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں- 
وزیر توانائی نے کہا کہ پروپیگنڈے کی خاطرتوانائی سیکیورٹی سے دستبردار نہیں ہوں گے- توانائی کے متبادل ذرائع سوچ سمجھ کر اپنائے جائیں گے- دوسرا آپشن یہ ہے کہ دنیا توانائی کے روایتی سرچشموں کی بابت خدشات سے نکل کر دوسری نوعیت کے خدشات کا راستہ اختیار کرے-  
وزیر توانائی نے توجہ دلائی کہ کاربن سرکلر اکانومی کا تصور ہمیں ہائیڈرو کاربن کی پیداوار جاری رکھنے، برآمد کرنے اور اس سے مالی فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا-

شیئر: