کورونا میں اضافے کے باوجود انڈیا میں مکرسنکرانتی تہوار پر ہزاروں افراد جمع
اس تہوار کو منانے والے بہت کم افراد نے ماسک پہن رکھا تھا (فوٹو: اے پی)
انڈیا میں کورونا کیسز میں 30 گنا اضافہ ہوچکا ہے، لیکن اس کے باوجود ہزاروں افراد مکرسنکرانتی کا تہوار منانے کے لیے دریائے گنگا کے کنارے جمع ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہندوؤں سمجھتے ہیں کہ مکرسنکرانتی کے دن گنگا میں نہانے سے ان کی گناہ صاف ہو جاتے ہیں۔
اس تہوار کو منانے والے بہت تھوڑے لوگوں نے ماسک پہن رکھ تھے۔
رام پال ترپاٹھی اتر پردیش کے ایک گاؤں سے اپنی فیملی کے ساتھ وہاں پہنچے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ماسک کے ساتھ سانس نہیں لے سکتا۔‘
’میں ہر سال یہاں آتا ہوں اور اس سال کیسے نہیں آتا۔‘
اومی کرون کی وجہ سے انڈیا میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ہسپتالوں میں زیادہ رش نہیں ہے، اور زیادہ تر لوگ گھروں پر علاج کروا رہے ہیں۔
ماہرین صحت نے مغربی بنگال کی ریاست سے اپیل کی تھی کہ اس برس اس تہوار کو منسوخ کیا جائے، لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔
گذشتہ برس ایک ایسے ہی تہوار پر انڈیا میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔
جمعے کو انڈیا میں اڑھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 315 افراد ہلاک ہوئے۔