Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تجارتی و تعمیراتی خلاف ورزیوں پرجرمانوں کا نیا چارٹ جاری

پیٹرول اسٹیشن میں صفائی نہ ہونے پر5 ہزارریال جرمانہ کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت بلدیات ودیہی ترقی کی جانب سے تجارتی وتعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں پرعائد کیے جانے والےجرمانوں کانیا چارٹ جاری کردیاہے۔
جرمانوں کے نئے چارٹ پرعمل درآمد بروز ہفتہ 15 جنوری سے کردیاگیاہے۔ تعمیراتی امورکی خلاف ورزی پرجرمانے کی حد 50 ہزارہے جبکہ تجارتی ضوابط پرعمل نہ کرنے پرانتہائی جرمانہ 25 ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے۔
عاجل نیوزکے مطابق مخصوص رقبے پرتعمیرکیے جانے والے تجارتی سینٹرزمیں بچوں کی نگہداشت کا مرکز نہ بنانے پر25 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
واضح رہے گزشتہ برس وزارت بلدیات کیجانب سےایسےتجارتی مالزجن کا رقبہ 40 ہزار مربع میٹریا اس سے زائد ہے ان کی انتظامیہ کو اس امرکا پابندکیا تھا کہ وہ مالز میں بچوں کی نگہداشت کےلیے باقاعدہ جگہ مخصوص کریں جس کا رقبہ کم از کم 50 مربع میٹرہو۔
خواتین کے بیوٹی پارلرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر20 ہزارریال جرمانہ مقررکیا گیا ہے۔ کسی بھی پارلرمیں جہاں خواتین کا میک اپ کیاجاتا ہے کسی بھی قسم کا کیمرہ لگانا خلاف قانون شمارکیاجائےگا۔
طبی اغراض کے لیے تیار کیے گئے غیرمعروف نسخے تیار کرنایا انہیں فروخت کرنے پر10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ غیرلائسنس یافتہ کیفوں میں ’شیشہ‘ سروس فراہم کرنے پرجرمانہ 10 ہزار ریال مقررکیا گیاہے۔ خلاف ورزی پرسیل کی گئی دکان کوبغیر اجازت کھولنے پرجرمانہ 10 ہزار ریال عائد کیاجائے گا۔
تعمیرات اور شاہراہوں کےحوالے سےخلاف ورزیوں پرمقررکیےجانےوالےجرمانے مختلف نوعیت کے ہیں جن میں سب سے زیادہ جرمانہ 50 ہزارریال ہے۔
سڑکوں یا مختلف مقامات پرپرمٹ کےبغیر کھدائی کرنے پر50ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائے گاجبکہ کھدائی کے فوری بعد اسے بند نہ کرنے پر30 ہزارریال جرمانہ مقررہے۔
کھدائی کی مشنری کے استعمال سے سڑکوں کے خراب ہونے پر30 ہزار ریال جبکہ کھدائی کے مقام پرکنٹریکٹرکا نام ودیگر تفصیلات کا بورڈ نہ لگانے پر5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
تعمیراتی نظام کی خلاف ورزیوں پرمختلف جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں تعمیراتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی پر50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

بیوٹی پارلرزمیں کیمرے نصب کرنے پر20 ہزارریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

تعمیراتی پرمٹ حاصل کیے بغیرکام کرنے پربھی 50 ہزارریال جرمانہ مقررکیا گیا ہے جبکہ سیوریج کو کھلا چھوڑنے پرمقرہ کنٹریکٹر پر10 ہزارریال جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
پیٹرول سٹیشنزکی خلاف ورزیوں میں جرمانہ کی انتہائی حد10ہزار ریال مقرر کی گئی ہےجن میں پیٹرول اسٹیشن پرریٹ لسٹ نہ لگائے جانے پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پیٹرول اسٹیشن پرصفائی نہ ہونے پر5 ہزار، اسٹیشن پربنے واش رومز کی صفائی نہ ہونے اورخصوصی افراد کے لیے مخصوص سہولتیں فراہم نہ کیے جانے پر2500 ریال جرمانہ مقرر کیا گیاہے۔

شیئر: