یں غیر معیاری اجتماعی رہائش پر تادیبی کارروائی ہوگی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی اجتماعی ریائش کے حوالے سے مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کرارہی ہے۔
وزارت بلدیات ودیہی امور نے ضوابط متعلقہ اداروں کے تعاون سے جاری کیے تھے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’جدہ میونسپلٹی نے شہر کے اندر اور کمشنری کے دائرے میں سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اجتماعی رہائش کا پروگرام بنانے سے قبل مقرررہ ضوابط آن لائن دریافت کرلیں‘۔
جدہ میونسپلٹی نے انتباہ کیا کہ ’یکم جنوری سے اجتماعی رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی پر تادیی کارروائی شروع ہو جائے گی‘۔
میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ’اجتماعی رہائش کے حوالے سے تیکنیکی اور صحت ضوابط مقرر کیے گئے ہیں اور یہ سب میونسپلٹی کی ویب پر موجود ہیں‘۔
’اجتماعی رہائش کےلیے نئے ضوابط کے اجرا کا مقصد رہائش کا معیار بلند کرنا اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہے۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ طے کیا گیا ہے کہ مملکت کے کسی بھی شہر اور کسی بھی علاقے میں غیر معیاری اجتماعی رہائش پر تادیبی کارروائی ہوگی‘۔